اسرا (Institute of Intellectual Studies and Religious Affairs -IISRA)ایک غیر منافع بخش تعلیمی و تحقیقی ادارہ ہے جس کا مقصد دینی و عصری تعلیم کا فروغ ہے۔  2012 میں علوم اسلامیہ پراوگرام کے نام کے ساتھ اس ادارے کی بنیاد رکھی اور ابتدائی سطح پر علومِ اسلامیہ اور سماجی علوم کے آن لائن کورسز متعارف کروائے گئے۔ جنھیں غیر معمولی مقبولیت حاصل ہوئی ۔  ادارےکے مقاصد کو مزید وسعت دینے کے لیے یہی ISP اب Institute of Intellectual Studies and Religious Affairs” (اسرا)‘‘کے نام سے ایک منفرد علمی ادارے کے طور پر تشکیل پا چکا ہے۔Institute of Intellectual Studies and Religious Affairs (IISRA). ادارے کی تشکیل نو کے بعد اس کا آغاز جنوری 2017 میں کیا گیا۔

اس وقت ادارے میں رجسٹرڈ طلباء کی تعداد 2000 کے لگ بھگ ہے جن کا تعلق دنیا کے مختلف خطوں سے ہے۔ ادارے کی فیکلٹی ممبران میں علماء و مفتیان، ڈاکٹرز، پروفیسرز اور مختلف شعبوں سے اعلیٰ تعلیم یافتہ اور تجربہ کار پروفیشنلز موجود ہیں۔

وژن

ہمارا وژن ایک ایسی تعلیمی ایمپائر کا قیام ہے جس کا مقصد تعلیم و تربیت کے ذریعے اعلیٰ مذہبی و سماجی لیڈر شپ اور معاشرے میں صالح افراد تیار کرنا ہے۔

مشن

اسراء کا مشن ہے کہ دینی و سماجی لیڈر شپ کی ایسی نسلیں تیار کر سکے جو کہ مثبت سوچ کی حامل ہوں، اعتدال پسند ہوں اور دین و دنیا کی خدمت کا بھرپور جذبہ رکھتی ہوں۔ ہمارا مشن ہے کہ ہم معاشرے کی علمی و فکری تربیت کریں اور دین و دنیا کے معاملات میں انھیں رہنمائی فراہم کریں۔

اقدار

ہمارے ادارے کی اقدار یہ ہیں:

  • تزکیہ نفس
  • عدم تعصب
  • علم و حکمت کا فروغ
  • مختلف مکتب خیال کے لوگوں میں رواداری
  • آزادی اظہار رائے
  • جدید اسلوب تعلیم
  • مثبت طرز فکر

اسرا کے مقاصد

  1. ‌دینی و عصری تعلیم کو فروغ دینا
  2. ‌انٹرنیٹ، تحریر، کلاس روم تدریس یا کسی اور موزوں طریقے سےمذہبی و عصری علوم بالخصوص اخلاقیات اور مذہب میں تعلیم اور تربیت فراہم کرنا
  3. ‌سیمنار، ورک شاپ، لیکچر یا کسی اور طریقے سے کورسز کی تدریس
  4. ‌ اسپانسرشپ اور دیگر طریقوں سے مستحق طلبا اور تعلیمی اداروں کی تعلیمی قابلیت کو بڑھانا
  5. ‌مذہبی و سماجی تعلیمی میدان میں ریسرچ اور ڈیولپمنٹ کے مطالعے کو فروغ دینا
  6. ‌اپنے مقاصد کے حصول کے لئے ملکی و بین الاقوامی سطحوں پر مختلف اقسام کے لٹریچر شائع کرنا ، پھیلانا اور اسے فروخت یا تقسیم کرنا
  7. ‌مذہبی و سماجی فیلڈ میں مختلف ریسرچ پراجیکٹس اور محققین کے ساتھ کوآرڈنیشن پیدا کرنا
  8. ‌مقاصد کے حصول کے لئے تمام قانونی ، فلاحی ، سماجی اور غیر منافع بخش سرگرمیوں کو اختیار کرنا

مینو

ہمارے شراکت دار