http://iisra.net/bandh/images/sermon-search%20copy.png

محمد مبشر نذیر

  ایم بی اے، اے سی سی اے)

 بانی و سربراہ، ممبر کورس ڈیولپمنٹ کمیٹی

سرا کی بنیاد محمد مبشر نذیر نے ہی ISP )علوم اسلامیہ پروگرام) کی صورت میں 2012 میں رکھی تھی۔ محمد مبشر نذیر کا تعلق پاکستان میں جہلم سے ہے اور اس وقت آپ ادارے کے سربراہ ہیں۔ آپ نے پنجاب یونیورسٹی سے MBA کی ڈگری حاصل کی اور رسک مینجمنٹ کی فیلڈ میں اعلیٰ تعلیم کی طرف بڑھے۔آپ نے اپنی ACCA کی ڈگری The Association of Chartered Certified Accountants, UK سے حاصل کی اور مشہور ادارے Institute of Internal Auditors, USA سے آپ نے اپنا CRMA اور CIAمکمل کیا۔

جدید تعلیم کے ساتھ آپ نے علوم دینیہ کا کورس درسِ نظامی بھی پڑھا ہے۔ مبشر نذیر ایک اچھے محقق اور قلم کار بھی ہیں۔آپ کی ابتدائی تصانیف میں الحادِ جدید کے مغربی اور مسلم معاشرے پر اثرات امام شافعی کی کتاب الرسالہ کا اردو ترجمہ اور مسلم دنیا میں پائے جانے والے گروہوں کا تقابلی مطالعہ شامل ہے۔ اس کے علاوہ بھی آپ نے قرآنی عربی، علوم القرآن، علوم الحدیث، مسلم تاریخ اور تقابلی مطالعہ سمیت کئی کتابوں اور تحقیقی کتابیں تصنیف کی ہیں جن میں سے کئی کتب بعض یونیورسٹیز میں بھی شامل نصاب ہے۔متعدد رسائل و اخبارا ت میں آپ کے مضامین بھی شائع ہوچکے ہیں۔

http://iisra.net/bandh/images/sermon-search%20copy.png

پروفیسر ڈٓاکٹر ایم اے خان

  (پی ایچ ڈی، سوشل سائنسز)

کورڈینیٹر، ڈین: فیکلٹی آف سوشل سائنسز

پروفیسر ڈاکٹر ایم اے خان سوشل سائنسز میں پی ایچ ڈی کرچکے ہیں۔ آپ تقریباً 19 برس سے تعلیم و تدریس کے شعبے سے وابستہ ہیں اور مینجمنٹ سمیت سوشل سائنسز کے دیگر علوم پر اچھی مہارت رکھتے ہیں۔ معاشیات اور سماجی علوم پر آپ کے کئی مضامین عالمی سطح کےریسرچ جرنلز میں شائع ہوچکے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر خان جدید علوم کے ساتھ علوم ِ دینیہ بالخصوص قرآن و حدیث اور تزکیہ نفس پر بھی گہری نگاہ رکھتے ہیں ۔ دینی و سماجی موضوعات پر آپ متعدد کتب و مضامین لکھ چکے ہیں جو آپ کے بلاگ پر پڑھی جاسکتی ہیں۔آپ کی اہم اور مشہور کتب میں قصص القرآن، دین کے بنیادی تقاضے اور حج کا سفر شامل ہے۔آپ کی میدانِ خاص تزکیہ نفس اور تعمیر شخصیت ہے جس میں آپ پانچ سالوں سے آن لائن خدمات انجام دے رہے ہیں، اور اس ضمن میں آپ نے کئی ٹولز بھی تشکیل دیے ہیں ۔

اس وقت آپ اسرا میں رضاکارانہ طور پر کوآرڈینیٹر کی خدمات دے رہے ہیں اور اسرا کی فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے ڈین ہیں۔

http://iisra.net/bandh/images/sermon-search%20copy.png

حافظ محمد شارق

(ایم فل علوم اسلامیہ، جاری، درسِ نظامی)

اسسٹنٹ کورڈینیٹر

حافظ محمد شارق کا تعلق کراچی سے ہے اور آپ نے وفاقی اردو یونیورسٹی سے علوم اسلامیہ میں بی ایس کیا ہے۔ ساتھ ہی درسِ نظامی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔حافظ صاحب کی دلچسپی کا خاص موضوع مذاہب عالم ہے اور اسی میدان میں آپ کئی کتب تصنیف کرچکے ہیں جن میں مذاہب عالم اور اسلام، ہندودھرم اور اسلام کاتقابلی مطالعہ، ہندومت اور اسلام، ہندومت کا تفصیلی مطالعہ خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔اس کے علاوہ متنوع موضوعات پر آپ مختلف مضامین اور کتابچے بھی لکھ چکے ہیں۔اپنے خاص موضوع مطالعہ بین المذاہب میں آپ کئی ورکشاپس اور سیمینار میں شرکت کرچکے ہیں۔اس کے علاوہ دینی و سماجی موضوعات پر آپ کے مضامین مختلف جرائد اور عالمی سطح کے تحقیقی مجلات میں شائع ہو چکے ہیں۔

اس وقت آپ اسرا میں اسسٹنٹ کورڈینیٹر اور بحیثیت استاد اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔

http://iisra.net/bandh/images/sermon-search%20copy.png

مفتی محمد شکیل عاصم

(ایم فل علوم اسلامیہ، درسِ نظامی، افتاء)

 ڈین: فیکلٹی آف اسلامک اسٹڈیز

مفتی محمد شکیل عاصم اس وقت اسرا کی فیکلٹی آف اسلامک اسٹڈیز کے ڈین اور اکیڈمک ممبر ہیں۔ آپ نے شہادۃ العالمیہ کی ڈگری جامعہ محمدیہ لاہور سے حاصل کی اور پنجاب یونیورسٹی ایم اے علوم اسلامیہ مکمل کیا۔ آپ نے سن 2016 میں مذکورہ یونیورسٹی سے ہی عربی میں ایم فل کی ڈگری حاصل کی۔

مفتی شکیل عاصم صاحب کی دلچسپی کا میدان فقہ اور عربی ہے۔ آپ نے خاص طور پر فقہ اسلامی پر کئی جہات سے منفرد کام کیا ہے ۔ آپ کی تصنیفات میں فقہ النساء اور جدید فقہی مسائل آپ کی اہم تصنیف ہیں جبکہ اسرا کے علم الفقہ اور عربی ماڈیول بھی آپ ہی کی علمی معاونت کی بدولت تیار ہوئے ہیں ۔دینی و سماجی معاملات میں آپ کئی فتاویٰ لکھ چکے ہیں ۔

http://iisra.net/bandh/images/female.png

ڈاکٹر آسیہ رشید

(پی ایچ ڈی علوم اسلامیہ)

فیکلٹی ممبر، سربراہ: اسرا اکیڈمک کونسل

ڈاکٹر آسیہ رشید کا تعلق لاہور سے ہے اور آپ نے نمل یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ہے۔ آپ کے تخصص کا میدان تقابل ادیان ہے اور اسی میدان میں آپ ایک ممتاز محقق کی حیثیت سے پہچانی جاتی ہیں۔الہامی مذاہب کے مشترکہ اقدار آپ کی پہلی تصنیف ہے۔ جبکہ آپ کی دوسری تصنیف ’’مطالعہ مذاہب‘‘ ہے۔ اس وقت آپ NUML یونیورسٹی لاہور میں اسسٹنٹ پروفیسر کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ آپ کے کئی مقالے قومی اور عالمی سطح کے تحقیقاتی مجلاّت میں شائع ہوچکے ہیں۔2005ء میں آپ کو بچوں کے ادب (لٹریچر) کے لیے نیشنل بُک فاؤنڈیشن کی جانب سے ایوارڈ بھی ملا ہے۔ اسرا میں ایگزامنیشن کمیٹی کی ہیڈ کے طور پر ذمہ داریاں انجام دے رہی ہیں۔

http://iisra.net/bandh/images/sermon-search%20copy.png

ڈاکٹر جوشکن اسماعیل

(پی ایچ ڈی کمپیوٹیشنل سائنس)

فیکلٹی ممبر

ڈاکٹر جوشکن اسماعیل کا تعلق ترکی سے ہے اور فی الحال برطانیہ میں مقیم ہیں۔ آپ نے کمپیوٹیشنل سائنس میں ایم ایس سی اور ٹیکنیکل یونیورسٹی آف میونخ، جرمنی سے پی ایچ ڈی کیا ہے۔

ڈاکٹر جوشکن نے 2012 میں ISP جوائن کیا اور آپ کے ذمے اسرا لٹریچ کا ترکی زبان میں ترجمہ کرنا ہے۔آپ اسرا میں فیکلٹی ممبر کے علاوہ فارن لینگویج کمیٹی کے ممبر بھی ہیں۔ عربی پراجیکٹ کو ترکی زبان میں تحریر کرچکے ہیں۔

 

http://iisra.net/bandh/images/sermon-search%20copy.png

ڈاکٹر حافظ محمد ثانی

(پی ایچ ڈی علوم اسلامیہ)

استاد، محقق

ڈاکٹر حافظ محمد ثانی وفاقی اردو یونیورسٹی کے ایک محقق اور استاد ہیں ۔درسِ نظامی کے فاضل اور تقابل ادیان کے ماہر ہیں۔ ان کے رشحات قلم کی متعدد شاہکار تصانیف منصۂ شہود پر آچکی ہیں ان میں تجلیاتِ سیرت صلی اللہ علیہ وسلم غیر معمولی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔محسن انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم اور انسانی حقوق حافظ صاحب کی سیرت پر دوسری کتاب ہے جس کا انگریزی زبان میں ترجمہ ایک نو مسلم جرمن خاتون (Zahra Bainther) نے کیا ہے۔ اسراء میں آپ بحیثیت فیکلٹی ممبر اور محقق کے اپنی خدمات پیش کررہے ہیں۔

http://iisra.net/bandh/images/female.png

مریم نورین

(ایم اے علوم اسلامیہ، پی ایچ ڈی اسکالر)

فیکلٹی ممبر، سربراہ: کورس ڈیولپمنٹ کمیٹی

محترمہ مریم نورین کا تعلق مردان سے ہے جہاں آپ نے اپنی دینی و عصری تعلیم حاصل کی۔آپ نے سن 2015 میں ISP جوائن کیا اور علومِ دینیہ کے کئی کورسز مکمل کیے ۔ بحیثیت مصنفہ آپ کئی دینی و معاشرتی موضوعات پر کئی مضامین اور کالم لکھ چکی ہیں جو مختلف جرائد میں شائع ہوتے رہے ہیں۔ اسرا میں اس وقت آپ محقق، فیکلٹی ممبر اور کورس ڈیولپمنٹ کمیٹی کی ہیڈ ہیں۔

http://iisra.net/bandh/images/female.png

مدیحہ فاطمہ

(بی ایس سی)

سربراہ: رجسٹرار کمیٹی

محترمہ مدیحہ فاطمہ کا تعلق فیصل آباد سے ہے جہاں آپ نے ابتدائی تعلیم کے حصول کے بعد B.Sc. کی ڈگری حاصل کی۔ آپ نے سن 2013 میں اسرا جوائن کیا اور علوم دینیہ میں کئی کورسز مکمل کیے۔ اس وقت آپ اسرا میں رجسٹرار کمیٹی کی ہیڈ ہیں۔ بحیثیت مصنف آپ دینی و معاشرتی موضوعات پر کئی مضامین اور کالم لکھ چکی ہیں جو آپ کے ذاتی بلاگ اور ماہنامہ المبشر میں شائع ہوچکے ہیں۔ سیرت النبی ؐپر بھی آپ نے گراں قدر تصنیف لکھی ہے جو اسرا کے سیرت پراجیکٹ میں شامل ہے

http://iisra.net/bandh/images/female.png

راعنہ نقی سید

ایم اے اسلامک اسٹڈیز

فیکلٹی ممبر، سربراہ: فارین لینگویج  کمیٹی

 محترمہ راعنہ کا تعلق آزاد کشمیر سے ہےاور فی الحال ریاض (سعودی عرب) میں مقیم ہیں۔ آپ نے اسلامیات میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی ا ور ایک عرصے تک ایک تدریسی ادارے میں اسسٹنٹ پروفیسر کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دیے ۔اسرا میں آپ فارن لینگویجز ڈپارٹمنٹ کی ہیڈ کے علاوہ فیکلٹی ممبر کی حیثیت سے اپنی خدمات پیش کررہی ہیں۔ بحیثیت مصنفہ آپ کے کئی مضامین ماہنامہ المبشر میں شائع ہوچکے ہیں۔.

 

http://iisra.net/bandh/images/female.png

عظمیٰ عنبرین

ایم اے علوم اسلامیہ

فیکلٹی ممبر، کورڈینیٹر: کمیٹی برائے تشہیر و اشاعت

محترمہ عظمیٰ عنبرین کا تعلق ڈی۔جی خان سے ہے جہاں سے آپ نے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی سے ایم اے اسلامیات کی ڈگری حاصل کی۔ آپ نے سن 2014میں اسرا جوائن کیا اور علوم دینیہ کے کئی کورسز مکمل کیے۔اس وقت آپ اسرا میں کوآرڈینیٹر:شعبہ تشہیر واشاعت کے علاوہ ماہنامہ المبشر میں نائب مدیرہ کی خدمات انجام دے رہی ہیں.

http://iisra.net/bandh/images/female.png

امّ مریم

(بی اے)

ممبر کورس ڈیولپمنٹ کمیٹی

محترمہ ام مریم کا تعلق لاہور سے ہے ۔ جہاں آپ نے گورنمنٹ کالج برائے خواتین سے بی اے کی ڈگری حاصل کی ہے ۔ آپ نے سن 2014 میں اسرا جوائن کیا اور علوم دینیہ کے کورسز مکمل کیے ۔ اس وقت آپ ساتھ شعبہ تشہیر و اشاعت اور المبشر رسالہ کمیٹی ممبر اسسٹنٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی ہیں ۔

http://iisra.net/bandh/images/female.png

راحت عباس

(بی ایس سی، ڈی ایچ ایم ایس)

ممبر رجسٹرار کمیٹی

آپ کا تعلق کراچی سے ہے۔ سائنس سبجیکٹ میں گریجویشن کرنے کے ساتھ آپ ہومیوپیتھک کورس اورمختلف کمپیوٹر کورس بھی کر چکی ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف اسلامی کورسز بھی کر چکی ہیں۔ آپ تدریس کا پچیس سال سے زائد وسیع  تجربہ بھی رکھتی ہیں اور اسرا کی ایگزمینشن کمیٹی /امتحانی کمیٹی کی رکن بھی ہیں۔

http://iisra.net/bandh/images/sermon-search%20copy.png

محب الرسول

(بی اے، درسِ نظامی)

ممبر: فیکلٹی آف اسلامک اسٹڈیز

محمد محب الرسول کا تعلق لاہور سے ہے اور آپ فاضل درس نظامی ہیں۔ آپ ایک ماہر تعلیم ہونے کا علاوہ خاندانی علمی پس منظر کے حامل ہیں۔آپ کے نانا نور اللہ نعیمی بصیر پوری ایک مشہور عالم دین اور فقیہ تھے۔ آپ کے والد سمیت خاندان کے کافی افراد مذہبی اسکالر ز ہیں۔ آئی ایس پی میں آپ اکیڈمک ڈیپارٹمنٹ کے ممبر ہیں اور ساتھ ہی مینٹرنگ کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں۔

http://iisra.net/bandh/images/sermon-search%20copy.png

عبداللہ ابو یاسر

(بی ایس سی، ای فل جاری)

استاد، محقق

آپ کا تعلق نوشہرہ پاکستان سے ہے۔ علوم القرآن آپ کا خاص میدان ہے اور اسرا کے نصاب میں شامل تفاسیر سے متعلق تصانیف آپ ہی کی تحریر شدہ ہیں۔ اسرا میں آپ فیکلٹی ممبر اور کورس ڈیولپمنٹ کمیٹی کے ممبر کے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔آپ اس وقت قائد اعظم یونیورسٹی سے ایم فل کررہے ہیں۔

 

ہمارے شراکت دار