اسرا (Institute of Intellectual Studies and Religious Affairs -IISRA)ایک غیر منافع بخش تعلیمی و تحقیقی ادارہ ہے جس کا مقصد تعلیم  و تربیت کے ذریعے امن و آشتی ، وسیع النظری،  مذہبی ہم آہنگی  جیسے اقدار کا فروغ اور مذہبی و سماجی تعصبات  کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔ ادارہ اپنے ان مقاصد کے حصول کے لیے مختلف طریقوں سے سرگرداں ہیں بالخصوص درج ذیل جہات میں کام جاری ہے:

تحقیق و تصنیف

بلاتعصب اور غیرجانبدارنہ علم  کے فروغ کے لیے ادارے کے تحت تحقیق  و تصنیف کا کام جاری ہے۔مذہبی و عصری علوم کے شعبے میں تحقیقات کرنا اور انھیں جدید اسلوب میں اور تقاضوں کے مطابق پیش کرنا   ادارے کی  ترجیحات میں شامل ہے ۔الحمدللہ ادارے کے تحت کئی تحقیقی کتب شایع ہوچکی ہیں جو مختلف تعلیمی اداروں میں بھی شامل  نصاب ہے۔اس خدمت کی بدولت بہت کم عرصے میں علمی حلقوں میں اس ادارے کو ایک خاص وقعت کی نظر سے دیکھا جانے لگا ہے۔

تعلیم و تدریس

تعلیم و تدریس کے شعبے میں دینی و سماجی علوم سے متعلق مختلف کورسز ادارے کے تحت کروائے جاتے ہیں جن میں دنیا بھر سے 2000 سے زائد طلبا شامل ہیں۔

 رسالہ

ادارے کے تحت عمومی سطح پر تعلیم و تربیت کے لیے  ماہانہ رسالہ ’’المبشر‘‘  شایع کیا جاتا ہے۔اس رسالے میں اہل علم حضرات کے تحقیقاتی اور اصلاحی مضامین شایع ہوتے ہیں  اور نئے مصنفین کی اصلاح کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے ۔رسالے کا آن لائن مطالعہ اس ویب سائٹ پر کیا جاسکتا ہے۔www.almubashir.org

پبلک میٹنگز

معاشرے کے لوگوں تک اپنا پیغام پہچانے کے لیے اسرا کے تحت مختلف لیکچرز اور سیمینارز کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں مختلف اہل علم اور ماہرین خطاب کرتے ہیں۔

 

مینو

ہمارے شراکت دار