Institute of Intellectual Studies and Religious affairs فی الواقع ایک منفرد ادارہ ہے جو قومی، مذہبی و لسانی تعصبات سے بالاتر ہو کر دینی و عصری تعلیم کی ترویج و اشاعت کے لیے کوشاں ہے۔ ادارے کا طریقہ کار اور شعبہ جات کو دیکھ کو بہت خوشی ہوئی کہ اس کام کے لیے جدید سہولتوں سے انتہائی مثبت انداز میں استفادہ کیا جارہا ہے۔

جدید دنیا کی مصروف ترین زندگی میں دینی علوم سیکھنے کے لیے علوم اسلامیہ پروگرام بلا شک ایک موثر اور بہترین ذریعہ ہے۔ پروگرام کی خاص بات یہ ہے کہ اسے جدید نظریہ تعلیم کے اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے پیش کیا گیا ہے۔ یقیناً اس ادارے کو تشکیل دینے والے افراد ہماری دعاؤں اور بھرپور مبارک باد کے مستحق ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی یہ عظیم خدمت قبول فرمائے۔آمین

ماشاءاللہ ادارے میں ہر علم و شعبے سے تعلق رکھنے والے انتہائی تجربہ کار ، معتدل مزاج اور شفیق اساتذہ موجود ہیں جن سے ہم تعلیمی اور اپنی زندگی کے تمام مسائل بلا جھجک ڈسکس کرلیتے ہیں۔

اس سائٹ میں اتفاق سے پہنچا تھا مگر اس اتفاق نے میری زندگی کو ایک نئی جہت پر روانہ کردیا ہے۔ عصر حاضر میں انسانیت جن مسائل کا شکار ہے ان کے پیش نظر ادارہ اسرا کی علمی و تحقیقی کاوش یقیناً امید کا ایک روشن چراغ ہے۔ عبد اللہ

مینو

ہمارے شراکت دار