• Q1 اس پروگرام کی فیس کیا ہے؟

    اس وقت ادارے کی جانب سے تمام کورسز فری ہیں اور ان کی کوئی فیس نہیں۔مستقبل میں کسی کورس میں تکنیکی ضروریات پوری کرنے کے لیے فیس لاگو ہوسکتی ہے ۔ اس صورت میں طالب علم کو پہلے ہی آگاہ کردیا جائے گا۔

     
  • Q2 اس پروگرام میں ایڈمیشن کا طریقہ کیا ہے؟

    اسرا سائٹ پر رجسٹر ہوجائے ۔ آپ کو ادارے کی جانب سے ایک تصدیقی ای میل موصول ہو گی۔ جس میں موجود لنک پر کلک کرنےسے آپ کی رجسٹریشن مکمل ہوجائے گی۔

     
  • Q3 کورسز میں کیسے انرول کریں؟
    1. اپنے اکاؤنٹ سے لاگ ان کیجیے ۔
    2. ٹاپ رائٹ یعنی دائیں جانب اوپر مینو میں کورسز پر کلک کیجیے۔
    3. اپنی مطلوبہ کیٹگری پر کلک کیجیے۔
    4. اپنے مطلوبہ کورس کا انتخاب کیجیے اور اس میں Enroll nowکے بٹن پر کلک کر کےانرول ہوجائیں۔

     
  • Q4 انرول ہونے کے بعد کیا ہوگا؟

    اگر آپ شارٹ کورس میں انرول ہوئے ہیں تو آپ کلاس روم میں براہ راست جاسکتے ہیں جس کا طریقہ کار نیچے دیا ہوا ہے۔ اور اگر آپ ڈپلومہ کورس میں انرول ہوئے ہیں تو آپ کا ایڈمیشن اس وقت تک نہیں ہوتا جب تک ایڈمن کی جانب سے اجازت موصول نہ ہوجائے۔

     
  • Q5 تعلیم کا طریقہ کار کیا ہے؟

    اس وقت تمام کورسز آن لائن پڑھائے جارہے ہیں جس میں پی ڈی ایف کتابیں اور آڈیو ویڈیو لیکچرز کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اپنے انرولڈ کورس کے نیچے Go to classroom پر کلک کر کے آپ اس کورس کی کلاس میں جا سکتے ہیں۔

    اس پر کلک کرنے سے آپ اس کورس کی کلاس روم میں دخل ہوجائیں گے۔ جہاں آپ اسباق کی فائلز پڑھ سکتے ہیں۔ ایک سبق پڑھ لینے کے بعد آپ مینٹر کو chat with mentor آپشن کے ذریعے اپنی پروگریس سے آگاہ کرتے ہیں اور کسی دشواری کی صورت میں اس سے اپنے سوالات ومسائل ڈسکس کرسکتے ہیں ۔ اس کے بعد مینٹر آپ کو آپ کے مسائل حل کرتا ہے اور اس سبق یا اسباق سے متعلقہ کوئزز اور اسائن منٹس اسائن کرتا ہے۔ جو اسی کورس پیج پر اسباق کے نیچے آپ کو نظر آجاتے ہیں۔ اسائن منٹ کے نیچے download پر کلک کیجیے۔ اسائن منٹ پڑھیے اور حل کیجیے اور یہاں ہی بعد میں submit assignment پر کلک کر اپنی اسائن منٹ سبمٹ کرا دیجیے۔ اور اپنے مینٹر کو بھی ساتھ ہی آگاہ کردیجیے۔ اس کے بعد آپ اگلے اسباق پڑھنا جاری رکھیے۔

    اسی طرح کوئزز بھی اٹیمپٹ کیجیے جو کہ اسائن منٹس کے نیچے دیکھے جا سکتے ہیں۔

     
  • Q6 میں اپنے انرولڈ کورسزکیسے دیکھ سکتا ہوں؟

    جب آپ ایک کورس میں انرول کراتے ہیں تو آپ کے لیے ایک کلاس روم مختص ہوجاتی ہے۔اس پر کلک کرکے آپ جب چاہیں اپنے انرولڈ کورس کی لسٹ دیکھ سکتے ہیں۔

     
  • Q7 مجھے اپنے کورس کی کلاس روم میں اسائن منٹس اور کوئزز نظر نہیں آرہے؟

    اسائن منٹس اور کوئزز طلبا کو تب ہی نظر آتے ہیں جب اس کا مینٹر یہ اسائن کرتا ہے۔ اس کے لیے جب آپ ایک سبق پڑھ لیں تو اپنے مینٹر کو اپنی پروگریس سے آگاہ کیجیے تاکہ وہ آپ کو اسائن منٹس اور کوئزز اسائن کر دے۔

     
  • Q8 میں کس طرح اپنے معلم/مینٹر سے رابطہ کرسکتا ہوں؟

    آپ اپنے مینٹر سے اپنی کلاس روم میں موجود Chat with mentor پر کلک کر کے چیٹ کر سکتے ہیں۔

    عام سوالات کے لیے آپ رابطہ کیجیے کا فارم بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

     
  • Q9 میں آپ کے ادارے کا حصہ بننا چاہتا ہوں۔ کیا یہ ممکن ہے؟

    جی ہاں بالکل ۔اس کے لیے آپ مین منیو میں موجود کمیونٹی پر کلک کر کے رضاکارانہ خدمات سلیکٹ کیجیے۔ یہاں موجود فارم فل کیجیے۔ ان شاءاللہ جلد ہی ہم آپ سے رابطہ کریں گے۔

     
  • 10 اسرا کے جدید طریقہ تعلیم سے کیا مراد ہے؟

    اسرا (Institute of Intellectual Studies and Religious Affairs-IISRA ) ایک جدید لرننگ سسٹم ہے جس کے ذریعے طلبا کمپیوٹر، لیپ ٹاپ، سمارٹ فون ، آئی پیڈ وغیرہ کی مدد سے مختلف اسلامی اور سوشل سائنسز سے متعلق کورسز کرسکتے ہیں۔

     
  • 11 IISRAکے بارے میں گائیڈ کریں کہ یہاں تعلیم حاصل کرنے کا کیا طریقہ کار ہے؟

    اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ ایک طالب علم اسرا میں بذریعہ ویب سائٹ رجسٹرڈ ہوتا ہے۔ اس کے ایڈمیشن کی منظوری کے بعد اسے ایک مینٹر یعنی استاد اسائن کردیا جاتا ہے۔ طالب علم مطلوبہ ڈپلومہ /ایڈوانسڈکورسز میں انرول کرتا ہے ۔ یہاں سے وہ کورس کے اسباق پڑھتا ، سوالات پوچھتا اور اپنی سہولت کے مطابق استاد کو اسائنمنٹ جمع کراتا رہتا ہے۔اس ماڈیول کو مکمل کرنے کے بعد اس کا ایک تفصیلی سوالات پر مبنی امتحان لیا جاتا ہے۔ امتحان آن لائن کمپوٹر بیسڈ ہی ہوتا ہے ۔ کچھ کورسز میں امتحان بیانیہ بھی ہوتا ہے جسے طالب علم نے حل کرکے اپنے استاد کو واپس بھیجنا ہوتا ہے۔ کامیابی کی صورت میں طالب علم کوایک سرٹیفکیٹ جار ی کردیا جاتا اور اسے اگلے درجے اور ماڈیول میں پرموٹ کر دیا جاتا ہے۔

    دوسرا سلسلہ شارٹ کورسز یا سیلف اسٹڈی کورسز کا ہے جن کا سائٹ پر وقتا ًفوقتاً اعلان ہوتا ہے۔ ایک کورس کی مخصوص ڈیڈ لائین ہے۔ اس دوران ایک طالب اسرا کی ویب سائٹ پر خود کو مخصوص کورس میں انرولڈ کرواتا ہے۔اس کے بعد اسے اس کورس کا ایکسس دے دیا جاتا ہے یعنی وہ اسباق پڑھ سکتا یا انہیں ڈاؤن لوڈ کرسکتا ہے۔ اس دوران وہ چاہے تو اسرا انتظامیہ سے رابطہ کرکے اپنے سوالات ڈسکس کرسکتا ہےجہاں اسے استاد کے ذریعے ان سوالات کا جواب دے دیا جاتا اور اس کی مشکل حل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ کورس پڑھنے کے دوران وہ اسائنمنٹ جمع کراتا اور آخر میں آن لائن ہی کمپیوٹر پرہی ٹیسٹ دے دیتا ہے ۔ جس کا رزلٹ فوراً ہی اس کورس کے پیج پر بائیں جانب نظر آجاتا ہے۔

    IISRA میں اسٹوڈنٹس کو سائٹ ہی کے ذریعے مضمون پر مختلف سبق پڑھنے کے لیے دیےجاتے ہیں ۔ یہ سبق یا تو ٹیکسٹ فارم میں ہوتے ہیں یا پی ڈی ایف فارم میں ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔ سبق پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد طالب علم اپنے استاد یعنی مینٹر سے رابطے میں رہتا ہے اور کسی شواری کی صورت میں اس سے اپنے سوالات ومسائل ڈسکس کرسکتا ہے ۔

     
  • 12 اسرا میں امتحان کا طریقہ کارکیا ہے؟

    سبق اور ماڈیول کا مطالعہ مکمل ہونے کے بعد طالب علم کی قابلیت کا امتحان لیا جاتا ہے جو دو طریقوں سے ہوتا ہے۔ ایک طریقہ اسائنمنٹ ہے اور دوسرا طریقہ کوئز پر مبنی سوالات ہیں ۔طالب علم اپنے اسائنمنٹ /امتحانی پرچہ جات سائٹ پر اپ لوڈ کرکے جمع کراسکتا ہے ۔کوئزز/ ٹیسٹ ایم سی کیوز ، ٹروفالز ، بیسٹ آنسرزسیلیکشن، بلینکس یا شارٹ آنسرز پر مشتمل ہوسکتا ہے۔ جیسے جیسے اسٹوڈنٹ اسائنمنٹس اور کوئز مکمل کرتا جاتا ہے توساتھ ساتھ سسٹم دونوں کے مارکس ملا کر اس کی ایک مارک شیٹ بناتا جاتا ہے۔ جو کہ کورس مین پیج پر بائیں جانب دیکھی جاسکتی ہے۔

     
  • 13 اسرا میں رزلٹ یا نتیجہ کس طرح معلوم کیا جاتاہے؟

    جیسے جیسے اسٹوڈنٹ اسائنمنٹس اور کوئز مکمل کرتا جاتا ہے توساتھ ساتھ سسٹم دونوں کے مارکس ملا کر اس کی ایک مارک شیٹ/نتیجہ بناتا جاتا ہے۔ جو کہ کورس مین پیج پر بائیں جانب دیکھی جاسکتی ہے۔

     
  • 14 میرے لئےمینٹر کا روایتی نظام بہتر ہے یا کمپیوٹر بیسڈ نظام؟نیز دونوں نظاموں میں کیا فرق ہے؟

    یہ کورس کے تقاضوں پر منحصر ہے۔ اسرا کے روایتی مینٹر کے نظام میں استاد اور شاگرد کا براہ راست رابطہ ہوتا ہے لیکن اس میں جوابات کے حصول میں وقت لگ سکتا اور جوابات کو تفصیلی انداز میں دینا لازمی ہوتا ہے۔ دوسری جانب اسرا کے کمپیوٹر بیسڈ نظام میں استاد اور شاگرد کا تعلق بالواسطہ ہوتا ہے البتہ یہاں امتحان دینے کا نظام کافی تیز اور آسان ہے۔ یہ بات ملحوظ خاطر رہے کہ دونوں نظاموں میں کوالٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاتا ہے۔

     
  • 15 اس وقت کون کون سے کورسز اسرا میں آفر کئے جارہے ہیں؟

    اس وقت اسرا کے تحت کئی کورسز آفر کیے جا رہے ہیں ۔ ان میں سے کچھ کورسز تو خالصتا ً اسلامک اسٹڈیز کے ہیں جبکہ کچھ کورسز سوشل سائنسز کے زمرے میں آتے ہیں۔ اسلامک اسٹڈیز کے تحت اسرا مندرجہ ذیل کورسز کروا رہا ہے:

    1. علوم القرآن
    2. علوم الحدیث
    3. عربی زبان
    4. علوم الفقہ
    5. دعوہ اسٹڈیز

    جبکہ سوشل سائنسز کے تحت اسرا مندرجہ ذیل کورسز آفر کررہا ہے:

    1. تاریخ (امت مسلمہ کی تاریخ اور تہذیبی تاریخ)
    2. مذاہب عالم کا تقابلی مطالعہ
    3. مسلم مسالک کا تقابلی مطالعہ
    4. تعمیر شخصیت پروگرام
    5. سیرت کا مطالعہ

    اس کے علاوہ شارٹ کورسز کی کیٹگری میں بہت سے کورسز کروائے جاتے ہیں۔ جس کی تفصیل آپ سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔

     
  • 16 میں آپ کی آفیشل سائٹ www.islamic-studies.infoپر رجسٹر ہوں۔ تو کیا مجھے اسرا پر دوبارہ رجسٹر ہونا پڑے گا؟

    جی ہاں، چونکہ اسرا کا سسٹم الگ ہے اس لئے آپ کو یہاں دوبارہ اپنا لاگ ان اور پاسورڈ بنانا پڑے گا۔

     
  • 17 میں آپ اسپیلز پر رجسٹر ہوں۔ تو کیا مجھے اسرا پر دوبارہ رجسٹر ہونا پڑے گا؟

    جی ہاں، چونکہ اسرا کا سسٹم الگ ہے اس لئے آپ کو یہاں دوبارہ اپنا لاگ ان اور پاسورڈ بنانا پڑے گا۔

     
  • 18 اسائنمنٹ Submit کرانے کی Due Date کیا ہے؟

    یہ آپ کی آسانی پر منحصر ہے ۔ اس کے علاوہ اس بارے میں آپ کو مینٹر بھی آپ کو آگاہ کردے گا۔ لیکن اسائن منٹ جمع کرانے کی کم سے کم مدت ایک دن اور زیادہ سے زیادہ دو ہفتے ہے۔

     
  • 19 اسائنمنٹ سب مٹ کرانے کے بعد مجھے یاد آیا کہ میں ایک سوال کا جواب لکھنا بھول گیا ہوں، کیا میں وہ سوال حل کرکے دوبارہ اسائنمنٹ سب مٹ کراسکتا ہوں؟

    جی ہاں، چونکہ اسرا کا سسٹم الگ ہے اس لئے آپ کو یہاں دوبارہ اپنا لاگ ان اور پاسورڈ بنانا پڑے گا۔

     
  • 20 کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں مجھے کس سے رابطہ کرنا چاہیے؟

    IISRA سے متعلق کسی بھی قسم کی پریشانی کی صورت میں ہم سے رابطہ کیجیے والا فارم استعمال کیجیے۔

     
  • 21 جب میں ایک ماڈیول ختم کرلوں تو کیا مجھے سرٹیفکیٹ ملے گا؟

    ہر ماڈیول کے اختتام پر ایک گرینڈ امتحان لیا جائے گا۔ اس میں80٪ کامیابی کی صورت میں آپ کو سرٹیفکیٹ ایشو کردیا جائے گا۔

     
  • 22 مجھے کورس میڑیل پڑھنے کے لیے کس سافٹ وئیر کی ضرورت ہے؟

    کورس میٹریل پی ڈی ایف فارمٹ میں دیا جاتا ہے ۔(.pdf format)۔ ان فائلز کو اوپن کرنے کے لیے پی ڈی ایف ریڈر کی ضرورت ہوتی ہے جسے آپ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں ۔

     
  • 23 میرے کمپیوٹر میں اردو سیٹ اپ نہیں ہے میں کیا کروں؟

    اپنے کمپیوٹر میں اردو انسٹال کرنے کے لیے ایک پاک اردو انسٹالر انسٹال کر لیجیے۔ اور اس کے استعمال کا طریقہ جاننے کے لیے اس لنک پر موجود وڈیوو اور تفصیل دیکھ لیجیے۔

     
  • 24 میں اسائن منٹس کیسے حل کروں؟

    جب ایک مرتبہ آپ کے کمپیوٹر پر اردو سیٹ اپ ہوجائے گا تو MS Word میں آپ آسانی اسا ئن منٹس لکھ سکتے ہیں۔ اور سائٹ پر اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ ڈائریکٹ ٹیکسٹ ایڈیٹر میں لکھنا چاہیں تو بھی اردو میں لکھ سکتے ہیں۔

     
  • 25 کیا اسرا کے اساتذہ کوالیفائڈ ہیں؟

    اس کے اساتذہ میں مدارس اور جدید دونوں طرز کے تعلیم یافتہ لوگ موجود ہیں۔اس میں درس نظامی نے فاضل ، سوشل سائنسز میں ایم فل، میجمنٹ سائنسز میں ماسٹرز ، پی ایچ ڈی اوراسلامک اسٹڈیز کے گریجویٹ شامل ہیں۔

     
  • 26 اسرا میں اس وقت کتنے کورسز اور پروگرامز آفر کی جا رہے ہیں؟

    اسرا میں فی الحال مندرجہ ذیل پروگرامز ، اسٹڈی اسٹریمز اور کورسز آفر کیے جارہے ہیں:

    Program No. of Modules/Courses Stream Faculty Duration Language
    Aalim/Aalima course عالم کورس 19 courses/49 Modules. Advanced Islamic Studies 4-12 Years Urdu
    Quranic Arabic Program قرآنی عربی پروگرام 19 Modules Diploma Islamic Studies 6-24 Months Urdu & English
    Uloom-ul-fiqh علوم الفقہ 6 Modules Diploma Islamic Studies 6-24 Months Urdu
    Uloom-ul-Quran علوم القرآن 10 Modules Diploma Islamic Studies 6-24 Months Urdu & English
    Uloom-ul-Hadith علوم الحدیث 3 Modules Diploma Islamic Studies 6-24 Months Urdu
    Comparative Studies of Muslim Sects. تقابلی مطالعہ 7 Modules Diploma Social sciences 6-24 Months Urdu & English
    Fiqh-ul-Nisa فقہ النسا 1 Modules Diploma Islamic Studies 6-12 months Urdu
    حسد ایک تفصیلی مطالعہ 1 Modules Short Social Science Preferably 1-2 weeks Urdu
    مذاق اڑانا 1 Modules Short Social Science Preferably 1-2 weeks Urdu
    فحاشی و اشاعت و فحاشہ 1 Modules Short Social Science Preferably 1-2 weeks Urdu
    Fiqh-ul-Nisa فقہ 1 Modules Short Social Science Preferably 1-2 weeks Urdu
    حسد ایک تفصیلی مطالعہ 1 Modules Short Social Science Preferably 1-2 weeks Urdu
    غیبت ایک تربیتی مقالہ 1 Modules Short Social Science Preferably 1-2 weeks Urdu
    فحاشی و اشاعت و فحاشہ 1 Modules Short Social Science Preferably 1-2 weeks Urdu
    مذاق اڑانا 1 Modules Short Social Science Preferably 1-2 weeks Urdu
    بدگمان 1 Modules Short Social Science Preferably 1-2 weeks Urdu
    بدگوئ 1 Modules Short Social Science Preferably 1-2 weeks Urdu
    برے القاب سے پکارن 1 Modules Short Social Science Preferably 1-2 weeks Urdu
    توبہ و مغفرت 1 Modules Short Social Science Preferably 1-2 weeks Urdu
    للہ کا ذکر 1 Modules Short Social Science Preferably 1-2 weeks Urdu
    قصص القرآن 1 Modules Short Social Science Preferably 1-2 weeks Urdu
    دین کے بنیادی تقاضے 1 Modules Short Social Science Preferably 1-2 weeks Urdu
    سیرت نبوی ﷺ 1 Modules Short Social Science Preferably 1-2 weeks Urdu
     

ہمارے شراکت دار