تفاسیر کا تقابلی مطالعہ

ایڈوانسڈ کورسز
  • 11 Jan, 2016
  • شعبہ علوم القرآن

دنیا بھر کے مسلمانوں کا اس بات پر اتفاق رائے ہے کہ قرآن مجید اللہ تعالی کی آخری کتاب ہے۔ لاکھوں مسلمان اس کتاب کو مکمل طور پر حفظ کرتے ہیں۔کم و بیش ہر مسلمان کو اس کتاب کا کچھ حصہ تو یاد ہوتا ہی ہے۔ ان کی اکثریت اس کی روزانہ تلاوت کرتی ہے۔ رمضان میں تو خاص طور پر سب ہی مسلمانوں کا تعلق اس کتاب سے مضبوط ہو جایا کرتا ہے۔ غیر عرب مسلمانوں کے ہاں یہ عام رجحان رہا ہے کہ یہ لوگ قرآن مجید کے معانی کو سمجھے بغیر اس کی تلاوت کیا کرتے ہیں۔ ہمارے ہاں لوگ محض ثواب کے حصول کے لئے تو تلاوت کرتے ہیں مگر قرآن مجید کی دی ہوئی ہدایت کو نظر انداز کر دیا کرتے ہیں۔ جیسی شخصیت، اخلاق اور کردار قرآن تشکیل دیتا ہے، لوگ اسے چھوڑنے کے باعث راہ راست سے بھٹک جاتے ہیں۔ اس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ لوگ قرآن پڑھتے ہیں مگر ان کا کردار شیطان کے پیروکاروں جیسا ہوتا ہے۔ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ اب یہ رجحان تبدیل ہو رہا ہے۔ مسلمانوں کا جدید تعلیم یافتہ طبقہ قرآن مجید کی طرف لوٹ رہا ہے۔ نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی قرآن کا مطالعہ کر رہے ہیں۔ یہ وہ کتاب ہے جس نے چودہ صدیوں میں بلا مبالغہ اربوں انسانوں کی زندگی کو تبدیل کیا ہے۔ قرآن مجید عربی زبان میں ہے۔ غیر عربوں کے لئے قرآن کو سمجھنے کا سادہ طریقہ یہ ہے کہ وہ اس کا ترجمہ پڑھنا شروع کر دیں۔ یہ طریقہ ان لوگوں کے لئے مفید ہے جو قرآن کے مضامین سے محض تعارف حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ایسے افراد جو اپنی زندگیوں کو دین کی دعوت و تبلیغ کے لئے وقف کرنا چاہیں، ان کے لئے لازم ہے کہ وہ قرآن مجید اور اس سے متعلقہ علوم جیسے حدیث، فقہ، تاریخ، اخلاقیات، فلسفہ اور الہیات کا گہرا مطالعہ کریں۔ یہ ڈپلومہ کورس ایسے ہی لوگوں کے لئے تیار کیا گیا ہے۔

Programe Courses

  • تفاسیر کا تقابلی مطالعہ
  • دنیا بھر کے مسلمانوں کا اس بات پر اتفاق رائے ہے کہ قرآن مجید اللہ تعالی کی آخری کتاب ہے۔ لاکھوں مسلمان اس کتاب کو مکمل طور پر حفظ کرتے ہیں۔کم و بیش ہر مسلمان کو اس کتاب کا کچھ حصہ تو یاد ہوتا ہی ہے۔ ان کی اکثریت اس کی روزانہ تلاوت کرتی ہے۔ رمضان میں تو خاص طور پر سب ہی مسلمانوں کا تعلق اس کتاب سے مضبوط ہو جایا کرتا ہے۔ غیر عرب مسلمانوں کے ہاں یہ عام رجحان رہا ہے کہ یہ لوگ قرآن مجید کے معانی کو سمجھے بغیر اس کی تلاوت کیا کرتے ہیں۔ ہمارے ہاں لوگ محض ثواب کے حصول کے لئے تو تلاوت کرتے ہیں مگر قرآن مجید کی دی ہوئی ہدایت کو نظر انداز کر دیا کرتے ہیں۔ جیسی شخصیت، اخلاق اور کردار قرآن تشکیل دیتا ہے، لوگ اسے چھوڑنے کے باعث راہ راست سے بھٹک جاتے ہیں۔ اس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ لوگ قرآن پڑھتے ہیں مگر ان کا کردار شیطان کے پیروکاروں جیسا ہوتا ہے۔ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ اب یہ رجحان تبدیل ہو رہا ہے۔ مسلمانوں کا جدید تعلیم یافتہ طبقہ قرآن مجید کی طرف لوٹ رہا ہے۔ نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی قرآن کا مطالعہ کر رہے ہیں۔ یہ وہ کتاب ہے جس نے چودہ صدیوں میں بلا مبالغہ اربوں انسانوں کی زندگی کو تبدیل کیا ہے۔ قرآن مجید عربی زبان میں ہے۔ غیر عربوں کے لئے قرآن کو سمجھنے کا سادہ طریقہ یہ ہے کہ وہ اس کا ترجمہ پڑھنا شروع کر دیں۔ یہ طریقہ ان لوگوں کے لئے مفید ہے جو قرآن کے مضامین سے محض تعارف حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ایسے افراد جو اپنی زندگیوں کو دین کی دعوت و تبلیغ کے لئے وقف کرنا چاہیں، ان کے لئے لازم ہے کہ وہ قرآن مجید اور اس سے متعلقہ علوم جیسے حدیث، فقہ، تاریخ، اخلاقیات، فلسفہ اور الہیات کا گہرا مطالعہ کریں۔ یہ ڈپلومہ کورس ایسے ہی لوگوں کے لئے تیار کیا گیا ہے۔
View Course Details
  • قصص القرآن
  • انبیاء اور سابقہ امتوں کے قصص پر مشتمل کورس۔
View Course Details
  • Quranic Arabic
  • People learn Arabic due to two reasons: To understand the Quran, the Hadith and classic Arabic Literature; or to communicate with Arabs in the modern Arabic. This course is targeted to achieve the former objective. Although people aiming for developing their communication skills can also get benefit of this program. Due to its systematic nature, Arabic is one of the easiest languages in the world. It has well-defined rules and a highly sophisticated language structure. If you are familiar with the rules of Arabic Grammar, you can learn this language in a few weeks. To understand the Quran and the Hadith, it is essential to learn the vocabulary used in the Quran, the Hadith and the Islamic literature. We will focus the linguistics, philology and figurative speech of the Quran in this program.
View Course Details

ہمارے شراکت دار