شرائط اور قواعد و ضوابط

ادارے کے تمام طلباء و طالبات پر مندرجہ ذیل شرائط اور قواعد و ضوابط کا اطلاق ہوگا ۔

  • کسی بھی کورس میں داخلے کے لیے تعلیم یا عمر کی کوئی قید نہیں۔
  • بہت سے کورسز کی تعلیم اردو میں کی جاتی ہے، اس لئے طالب علم کی اردو زبان سے پڑھنے اور لکھنے کی حد تک مناسبت ضروری ہے۔
  • کورس کے کسی ماڈیول کو چھوڑنے چھوڑ کر اگلے ماڈیول کو پڑھنے کے لیے ے طالب علم کو پچھلے ماڈیول کا امتحان دینا ضروری ہوگا۔
  • ہر طالب علم کے لیے ضروری ہے کہ وہ بنیادی طور پر ادارے کے فلسفے سے ہم آہنگی رکھے اوراس سے کسی بھی قسم کا انحراف نہ کرے ۔
  • معلم سے محبت اور ان کی عزت واحترام تحصیل علم اور استفادہ کی اولین شرط ہے، لہٰذا ہر طالب علم کا فرض ہے کہ وہ تمام اساتذہ (Mentors)کا احترام کریں۔
  • ہر طالب علم کے لیے ضروری ہے کہ وہ اختلاف کے باوجود دوسرے مکتب فکر کی رائے کا احترام کرے اور مذہبی، سیاسی و نسلی وابستگی کی بنیاد پر کسی بھی قسم کی تنقید سے گریز کرے۔
  • کسی شکایت کی صورت میں طالب علم ایڈمن سے رابطہ کرسکتا ہے۔
  • ایک ماڈیول کی تکمیل کی کوئی کم سے کم مدت نہیں ہے البتہ زیادہ سے زیادہ مدت ایک سال ہے۔ یہ سہولت طلباء کو آسانی فراہم کرتی ہے کہ وہ اپنی مصروفیات کے مطابق اپنا اسٹڈی شیڈول ترتیب دے سکیں۔

ہمارے شراکت دار